اردو تدریس و آموزش
- mfansarincert
- Dec 23, 2023
- 1 min read
اردو زبان کی محرومیوں کی فہرست میں سرِفہرست اردو کا زندگی کے بجائے ادب تک محدود ہوکررہ جانا ہے۔ بلا شبہ اردو میں دوسری زبانوں کے مقابلے میں سب سے بہتر ادب تخلیق ہوا ہے لیکن تعلیم کی درسیات میں اسے جائز مقام دلانے کے لیے کوئی موزوں حکمت عملی کبھی زیر نظر نہیں رہی یا اسے داستہ طور پر نظر انداز کیا جاتا رہاہے۔ انیسویں صدی نصف آخر سے تا حال صورت حال یہ ہے کہ یہ زبان جو اظہارِ غمِ دل کا وسیلہ تھی تیزی سے رو بہ زوال ہوئی ہے۔ منظم طور پر ایسی سازشیں کی گئیں کہ یہ زبان جسے ہندوستانی عوام بالخصوص مسلمانوں نے دو سو سالوں سے زیادہ عرصے میں اپنے مذہب اور علم و ادب کا مخزن بنا لیا تھا، کو ختم کیا جانے لگا۔باوجود نشیب و فراز سے گزرنے کے اردو کے پرستاروں اور جاں نچاروں نے اپنی زبان کے تحفظ و بقا اور اس کے آئینی حقوق کے لیے کوششیں تو کیں لیکن صدق دلی اور نیک نیتی کی عدم موجودگی کے سبب اردو کو اس کا جائز مقام دلانے کی مہم کو دیر تک جاری رہنے نہ دیا۔ (جاری)

Comments